Boti Kabab Recipe in Urdu


Boti Kabab recipe in Urdu is given below for ladies who want to serve their family and guests with tasty boti kabab.

Recipe Ajza

  • گائے کا گوشت:آدھا کلو
  • سفید زیرہ:چائے کا ایک چمچہ
  • گرم مصالحہ:پسا ہوا چائے کا نصف چمچہ
  • کچری:دو عدد
  • ادرک پسی ہوئی:آدھا چائے کا چمچہ
  • نمک:حسبِ ذائقہ
  • تھوڑا سا گھی

Recipe Tarkeeb

٭ سفید زیرے کو توے پر بھون لیں اور موٹا موٹا پیس لیں۔

٭کچری باریک پیس لیں۔

٭گوشت کی چھوٹی چھوٹی بوٹیا ں بنائیں اگر آپ پسندوں کی مانند پتلے اور چھوٹے پارچے بنائیں تو اچھا ہو گا۔

٭ایک دیگچی میں گوشت نمک ادرک اور کچری ملا کر کھپنے کے لئے رکھیں،آنچ دھیمی ہو۔کوشش کریں کہ گوشت اپنے ہی پانی میں گل جائے اور مزید پا نی نہ ڈالنا پڑے۔

٭پانی خشک ہو جائے تو گوشت میں گھی ڈالیں اور اوپر سے سفید زیرہ اور گرپ مصالحہ چھڑک کر بھون لیں۔

اب لذیذ بوٹی کباب تیار ہو گئے آپ انہیں سلاد ہری مرچوں اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ نوش کیجیئے۔

نوٹ

٭ یہ بغیر مرچ کے بوٹی کباب السر کے مریضوں اور بچوں کے لئے پسندیدہ غذا ہے۔

٭اگر آپ چائیں تو اس میں ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کر سکتی ہیں۔

٭اگر مزید چٹ پٹے بوٹی کباب بنانے ہوں تو پکاتے وقت حسبِ ذائقہ سرخ مرچیں ڈال لیں۔

If you like this boti kabab recipe in Urdu please consider sharing it with others.

Share