Kofta Pasanda Recipe in Urdu


Kofta pasanda recipe in Urdu is given below for ladies who want to serve their family and guests with tasty kofta pasande.

Aaloo Gosht Recipe

  • پسندے۔آدھا کلو
  • دہی۔ڈیڑھ پاؤ
  • کچا پپیتہ یا کچری۔معمولی سی
  • گرم مسالہ پسا ہوا۔کھانے کا ایک چمچہ
  • چنے بھنے ہوئے۔کھانے کا ایک چمچہ
  • گھی۔ایک پاؤ
  • نمک سرخ مرچ پسی ہوئی۔حسب ذائقہ
  • ہرا دھنیا۔آدھ گڈی
  • خشخاش۔کھانے کا چمچہ

Aaloo Gosht Recipe

٭گرم مسالہ،چنے،خشخاش،پپیتہ ملا کر باریک پیس لیں ساتھ ہی نمک اور پسی ہوئی سرخ مرچ ملادیں۔

٭ایک پیالے میں دہی اور پسا ہوا مسالہ ڈال کر چمچے سے پھینٹ لیں ساتھ معمولی سا پانی ڈال دیں۔

٭دہی کا آمیزہ پسندوں پر اچھی طرح لگا کر آدھا گھنٹہ رکھ دیں۔

٭دیگچی میں گھی گرم کریں۔

٭گرم گھی میں پسندے ڈال کر دیگچی ڈھانک دیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں۔پسندے گل جائیں تو پانی خشک کر کے مسالہ بھون لیں اور چولہابند کر دیں۔

نوٹ

٭پسندوں میں پپیتہ یا کچری ڈالیں دونوں چیزیں اگھٹی ہرگز نہ ڈالیں۔

٭دیگچی میں پسندے ڈال کر ڈھانک دیں یہ بھاپ میں جلدی گل جائیں گے۔

٭گرم مسالہ،نمک،مرچ کی مقدار میں حسب ذائقہ اضافہ کر سکتی ہیں

If you like this kofta pasande recipe in Urdu please consider sharing it with others.

Share